موٹرسائیکل,سواری سے بنی شیطانی چرخہ

موٹرسائیکل,سواری سے بنی شیطانی چرخہ


لاہور(24نیوز) موٹرسائیکل ایک سواری ہے، لیکن آج کل شیطانی چرخے کا روپ دھار چکی ہے، کم عمر لڑکے جن کا پاؤں کک تک نہیں پہنچتا وہ سڑکوں پر ریس لگاتے ، کرتب دکھاتے پھرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہیرے موتیوں سےمہنگے وہ بچےجو عمر کے اس حصے میں ہیں جب جوانی کا جوش اور خطروں سے کھیلنے کا جذبہ انہیں 2 پہیوں کے اس شیطانی چرخے پر ٹکنے نہیں دیتا۔ مسحیں بھیگی نہیں اور پاوں موٹر سائیکل کک تک پہنچے نہیں۔ اس پر ایک دوسرے کو مات دینے اور نیچا دکھانے کی دوڑلگا تے ہیں۔ موٹرساہیکل ان بچوں کو گلی محلوں میں ریس لگانے اور کرتب دکھانے پر مجبور کردیتی ہے۔ جن والدین نے بچوں کو بڑی دعاوں کے بعد پایا۔ آج انہیں والدین نےمعصوموں کے ہاتھوں میں موت کی سواری تھما دی ہے۔

واضح رہے کہ زندگی بس ایک بار ملتی ہے۔ کم عمری میں ڈرائیونگ اگر شوق ہے تو یقینا یہ شوق آپکو اور آپ سے منسلک لوگوں کو مہنگا بھی پڑ سکتا ہے۔ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ہمارا اثاثہ ہیں ان کی حفاظت کریں۔