کراچی : نیشنل اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کاکام زور شور سے جاری

کراچی : نیشنل اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کاکام زور شور سے جاری


کراچی (24نیوز) نیشنل اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کاکام زور شور سے جاری،پی سی بی حکام کا کہنا تھا کام بروقت ختم کر لیں گے, کراچی والے فائنل سے لطف اندوز ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کا تاریخی نیشنل اسٹیڈم، اس آسٹیڈیم نے بڑی بڑی ٹیموں اور عظیم کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھایا ہے۔پی سی بی پاکستان سپر لیگ کے تیسری ایڈیشن کا فائنل کراچی میں کرانے کا وعدہ کیا اور اس کو پورا کر نے کے لئے کمر بستہ بھی ہو گئے۔ اسٹیڈیم کی پرانی چھت کی جگہ نئی چھت کی تنصیب کا کام جاری ہے۔

دوسری جانب تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔سرسبز گروانڈ مکمل طور پر تیارہے۔نئے واش رومز اور وی آئی پی بکسس کی تیاریوں کا کام بھی عروج ہر ہے۔چئیر مین پی سی بی نجم سیٹھی بارہا اس بات کا اعلان کر چکے ہیں کہ فائنل کراچی میں ہوگا۔