سینیٹ انتخابات: طاقت سے نہیں تکنیک سے جیتیں گے، رؤف صدیقی


کراچی (24 نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ احترام کا مطلب یہ نہیں پوری قوم کا اختیار کسی کو دے دیں۔ ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جو دو تہائی اکثریت سے فیصلے کرتی ہے، ہمارا ووٹ بک نہیں سکتا۔

میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم سینیٹ کی تمام سیٹوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ احترام کا مطلب یہ نہیں کہ پوری قوم کا اختیار کسی کودے دیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جو دو تہائی اکثریت سے فیصلے کرتی ہے۔ ہماراووٹ بک نہیں سکتا۔

یہ بھی پڑھئے: ایم کیو ایم پاکستان کل بھی ایک تھی، آج بھی ایک ہے، فاروق ستار

رکنِ صوبائی اسمبلی رؤف صدیقی نے واضح کیا کہ جیت کا تعلق مفروضوں سے نہیں ہے۔ حساب لگا کے دیکھیں تو تین سے چار سیٹیں ہماری ہوں گی۔ ہم بتا دیں گے کہ جب اہلِ علم الیکشن کے میدان میں اترتے ہیں تو وہ طاقت سے نہیں، تکنیک سے جیتتے ہیں۔