فیصل سبزواری، فاروق ستار کے گلے لگ کر رو پڑے


کراچی (24 نیوز) ایم کیوایم پاکستان کے دونوں دھڑے الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر میں ملے تو جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ فیصل سبزواری فاروق ستار سے گلے مل کر روپڑے۔ فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ کوشش ہے فاروق ستار رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں۔

تفصیلات کے مطابق چار دن کی کھینچا تانی، پی آئی بی اور بہادر آباد میں بیان بازیاں چلتی رہی مگر جب الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر دونوں دھڑے آپس میں ملے تو بیان بازیاں ہوا ہوئیں اور جذبات غالب آ گئے۔ فیصل سبزواری فاروق ستار کے گلے ملے اور آبدیدہ ہو گئے۔

 یہ بھی پڑھئے: نظام الدین سیالوی نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

فیصل سبزواری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری خواہش ہے فاروق ستار رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں۔ وہ ہم سب میں بڑا ہوجائے گا کہ جو غلطی کو مانے اور آگے بڑھے۔

 ضرور پڑھئے:سینیٹ انتخابات طاقت سے نہیں تکنیک سے جیتیں گے، رؤف صدیقی

غیر رسمی گفتگو میں فاروق ستار نے کہا کہ برف پگھلنے کی بات تب ہو جب برف جمے مگر ہم برف جمنے نہیں دیں گے۔ سب ساتھ ہیں ایک ہی نشان پر انتخابات لڑیں گے۔