غلطی سب سے ہوتی ہے، ڈٹ جانا درست نہیں: فیصل سبزواری


کراچی (24 نیوز) ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ اختلافات ختم نہ ہوئے تو بہت بُرا ہوگا، کوشش ہے فاروق ستار جلد رابطہ کمیٹی میں بیٹھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ اختلافات ختم نہ ہوئے تو بہت بُرا ہوگا، کوشش ہے فاروق ستار جلد رابطہ کمیٹی میں بیٹھیں گے۔

اسکروٹنی کے بعد طے کریں گے کہ کسے ٹکٹ دینا ہے، غلطی سب سے ہوتی ہے، ڈٹ جانا درست نہیں۔ ایم کیوایم پاکستان کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے بھی کہا تھا کہ مخالفین شادیانے بجا رہے ہیں، لیکن ایم کیو ایم پاکستان کل بھی ایک تھی، آج بھی ایک ہے۔