چینی تنظیم کے پاکستان میں ممکنہ دہشتگرد حملے، نیکٹا نے مراسلہ جاری کردیا


اسلام آباد (24 نیوز) چینی دہشتگرد تنظیم کے کارکنوں کا پاکستان میں ممکنہ حملوں کی منصوبہ بندی، نیکٹا نے تمام صوبائی سیکرٹریز داخلہ، پولیس حکام اور دیگر اداروں کو مراسلہ جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق نیکٹا نے چینی دہشتگرد تنظیم کی پاکستان میں ممکنہ حملوں کی منصوبہ بندی کا مراسلہ جاری کردیا کسی بھی ممکنہ دہشتگردی سے بچنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کردی۔ نیکٹا نے ایسٹرن ترکستان اسلامک موومنٹ کے چھے مبینہ دہشتگردوں کی تفیصل جاری کردی.

تمام مبینہ دہشتگردوں کا تعلق چین کے صوبے سنکیانگ سے ہے۔ مراسلہ کے مطابق مبینہ دہشتگرد ممکنہ طور پر شام اور عراق میں آپریٹ کررہے ہیں۔ دہشتگرد پاکستان میں حملوں کا منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر اقدات اور سیکیورٹی کو فول پروف کرنے کے احکامات جاری کردے۔

سی پیک سمیت تمام اہم مقامات کی سیکیورٹی بڑھائی دی گئی نیکٹا نے ڈی جی ایف آئی اے، چیف سکرٹریز آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو مراسلہ جاری کر دیا۔ سی پی او پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو بھی مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری فاٹا، ڈی جیز رینجرز سندھ اور پنجاب کو بھی مراسلہ ارسال کر دیا۔ آئی جیز ایف سی بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو بھِی مراسلہ بھجوا دیا گیا۔

کمانڈنٹ فرئنٹر کانسٹیبلری خیبرپختونخوا، چیف کمشنر اسلام آباد کو بِھی آگاہ کردیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد، گگلت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی مراسلہ ارسال کیا گیا۔