جہیز نہ دینے پر شوہر نے بیوی کا گردہ نکال لیا



نیو دہلی (24 نیوز) بھارت کی ایک خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے شوہر نے جہیز نہ دینے کے بدلے اس کا گردہ نکال لیا۔

بھارتی خاتون ریتا سرکار نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کے شوہر اور دیور نے جہیز کے بدلے میں ان کا ایک گردہ چوری کر لیا ہے۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں اس خاتون نے اپنے شوہر کو معدے میں تکلیف کا بتایا۔ طبی معائنوں سے یہ معلوم ہوا کہ حقیقت میں اس خاتون کا ایک گردہ غائب ہے۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ان کے شوہر بارہا ان سے جہیز کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں:انکشاف15 جون 2016

مبینہ متاثرہ خاتون ریتا سرکار نے میڈیا کو بتایا کہ انھیں کئی سالوں تک جہیز نہ دینے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔