رفیع پیر تھیٹر کی جانب سے سالانہ مسٹک میوزک فیسٹول کی تیاریاں مکمل


لاہور (24 نیوز) رفیع پیر تھیٹر کی جانب سے سالانہ مسٹک میوزک فیسٹول الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں منعقد ہونے جا رہا ہے جس کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔پہلے روز کلاسیکل میوزک کا بڑا نام راحت فتح علی خان اپنی آواز کا جادو بکھیریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق مسٹک میوزک صوفی فیسٹول میں صوفی گائیکوں اور موسیقاروں کی بڑی تعداد قدیم گائیکی پیش کرے گی۔فیسٹول کے پہلے روز کلاسیکل میوزک کا بڑا نام راحت فتح علی خان اپنی آواز کا جادو بکھیریں گے اور ساتھ ہی ساتھ عارف لوہار، پپو سائیں، تحسین سکینہ بھی سر کا جادو جگائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:لاڑکانہ ، ہزاروں سال قدیم سندھی ثقافت سے محبت کا انوکھا اظہار

الحمراء میں ہونے والے فیسٹیول کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ اس حوالے سے عثمان پیرزادہ اور سدان پیرزادہ کا کہنا ہے  کہ رفیع پیر تھیٹر صوفی فیسٹول کے ذریعہ عالمی سطح پر امن و انسانیت کا پیغام عام کرنے پر یقین رکھتا ہے۔صوفی فیسٹول کے ذریعہ تمام پاکستان کے صوفی گائیک اور موسیقار ایک ہی سٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ  کرتے نظر آئیں گے۔