تاریخ کے پہلے آئس کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا


(ویب ڈیسک) کرکٹ کے کھیل میں ایک اور تہلکہ خیز انٹری۔ اب نہ گھاس، نہ بیچ، اب کرکٹ ہوگی برف پر۔ تاریخ کے پہلے آئس کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔ دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے نام ایکشن میں ہیں۔

سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے 2 ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں شاہد آفریدی کی رویالز الیون نے وریندر سہواگ کی پیلس ڈائمنڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پیلس ڈائمنڈز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 164 رنز بنائے، کپتان وریندر سہواگ 62 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ اینڈریو سائمنڈز نے 40 رنز بنائے۔ عبدالرزاق نے 4 اور شعیب اختر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آفریدی کی رویالز الیون نے 16 ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔ اویس شاہ نے 74 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ جیک کیلس نے 36 اور گریم سمتھ نے 23 رنز بنائے۔ رامیش پوار نے 2 جبکہ اجیت اگرکر اور لاستھ ملنگا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔