ایبٹ آباد: ڈونگا گلی کے قریب برفانی تودہ سیاحوں کی گاڑی پر گِر گیا

ایبٹ آباد: ڈونگا گلی کے قریب برفانی تودہ سیاحوں کی گاڑی پر گِر گیا


ایبٹ آباد (24نیوز) ایبٹ آباد میں ڈونگا گلی کے قریب برف کا تودہ گر گیا، سیاحوں کی گاڑی برفانی تودے تلے دب گئی.

تفصیلات کے مطابق امدادی کارروائیوں کیلئے پاک فوج کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ پاک فوج کے جوانوں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں ۔گاڑی میں موجود افراد کو پاک فوج کے جوانوں نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد زندہ نکال لیا۔جبکہ دونوں گاڑیاں تاحال برف میں دبی ہوئی ہیں۔

 مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے برف صاف کرنے والے ٹھیکیدار کو مشین بھیجنے کا کہا لیکن ٹھیکیدار نے مشینری بھیجنے کے بجائے موبائل ہی بند کر دیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دوران برفباری گلیات کے ان علاقوں توحید آباد تا نتھیا گلی گاڑیوں کی آمدرفت پر پابندی لگائی جائے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔