ارجنٹائن نژاد فٹبالر کی لاش مل گئی

ارجنٹائن نژاد فٹبالر کی لاش مل گئی


ارجنٹائن (24نیوز) انگلش پریمئر لیگ کے اسٹرائیکر اورارجنٹائن نژاد فٹبالر کی لاشسمندر کی تہہ میں تباہ ہونے والے جہاز میں سے نکال لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انگلش چینل میں سے گزشتہ ہفتے فٹ بالر کے جہاز کا ملبہ ملا تھا اور پائلٹ کی لاش نکال لی گئی تھی،شدید موسم کے باعث آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا،فضائی حادثے کی تحقیقات کرنے والے  برطانوی ایجنسی کے حکام  کا کہنا تھا کہ گزشتہ پندرہ روز سے نجی طور پر طیارےکے ملبے کی تلاش جاری تھی۔

واضح رہے کہ28 سالہ فٹ بالرایمیلیانو سالا کا جہاز 17 جنوری کو فرانس سے لندن آتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا،ایمیلیانو سالا پریمئر لیگ میں کارڈف سٹی کی طرف سے کھیل رہے تھے۔