عمران خان پر بھی نیب کیس ہے استعفیٰ دیں:خورشید شاہ


کراچی( 24نیوز )پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ علیم خان نےجس جس پرخرچہ کیااس تک تحقیقات کادائرہ بڑھایاجائے۔

رہنماپیپلزپارٹی سیدخورشیدشاہ نے حسن مرتضیٰ کی رہائشگاہ پرمیڈیاسے گفتگو میں کہنا تھا کہ نظرآرہاہےتوازن کیلئےعلیم خان کوگرفتارکیاگیا،علیم خان جس کااےٹی ایم ہےاس کی طرف بھی سوال اٹھناچاہیے، عبدالعلیم خان نےجس جس پرخرچہ کیااس تک تحقیقات کادائرہ بڑھایاجائے،عمران خان پرہونیوالے اخراجات عبدالعلیم خان نے کیے، عبدالعلیم خان نےتوعمران خان کےجہازتک کاخرچہ کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ فیض آباددھرنےکےفیصلےکوہم پارلیمنٹ میں لےجائیں گے،منی بجٹ پیش کرکےحکومت اجلاس ملتوی کرگئی۔ اگرچیئرمین پی اے سی پرنیب کیس ہےتوعمران خان پربھی الزام ہے،عمران خان بھی جائیں اوراستعفیٰ دیں۔