لاہور، نیلام گھر میں آگ،قیمتی سامان جل کرراکھ بن گیا

لاہور، نیلام گھر میں آگ،قیمتی سامان جل کرراکھ بن گیا


لاہور(24نیوز) صوبائی دارلحکومت لاہور میں جوہر ٹاؤن کے قریب فرنیچرمارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکےعلاقے جوہر ٹاؤن میں واقع نیلام گھر میں آتشزدگی کے باعث  لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا،فرنیچر کا سامان ہونے کی وجہ سے آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے نیلام گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،ریسکیو 1122 کو فون کیا  جس پر اہلکاروں نے دو گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

ریسکیو آفیسر کا کہنا تھا کہ آگ کی شدت زیادہ تھی لیکن آگ پر قابو پالیا گیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ کے باعث کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا,آتشزدگی کے باعث نیلام گھر میں موجود لاکھوں مالیت کا فرنیچر اور قیمتی سامان جل کرراکھ بن گیا۔ 

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER