امریکا کی طرف سے ایٹمی معاہدہ ختم کرنے پر روس کاردعمل

 امریکا کی طرف سے ایٹمی معاہدہ ختم کرنے پر روس کاردعمل


 ماسکو(24نیوز) امریکا کی طرف سے ایٹمی معاہدہ ختم کرنے اور انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی سے نکلنے پر روس نے اپنی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوؤ کا کہناتھاکہ اگر امریکا انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورس سے نکلا تو ماسکو اپنی حفاظت کے لیے جامع اقدامات کرے گا،سرگئی ریابکوؤ نے یہ بھی کہا کہ 2 فروری کو امریکا میں روسی سفارت خانے کو پیغام ملا کہ امریکا ٹریٹی سے نکل رہا ہے، روس نے نیوکلیئر معاہدے کو برقرار رکھنے کےلیے تمام ممکن اقدامات کیے ہیں۔

روسی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی پر امریکا کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے معاہدہ ختم نہ کرنے پر سابق صدر باراک اوباما کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ معلوم نہیں صدر اوباما نے معاہدہ ختم کیوں نہیں کیا تھا۔