وزیراعظم یواےای پہنچ گئے



اسلام آباد(24نیوز) وزیر اعظم عمران خان  ایک روزہ دورے پردبئی پہنچ گئے،یو اے ای کے وزیراعظم شیخ محمدبن راشد المکتوم کیجانب سے وزیر اعظم کا شاندار استقبال کیا گیا،پاکستان اور یو اے ای کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات شروع ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرمتحدہ عرب امارات پہنچ چکے ہیں،یو اے ای کے وزیراعظم شیخ محمدبن راشد المکتوم کی جانب سے وزیر اعظم کا شاندار استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،‏وزیراعظم ساتویں عالمی حکومتی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالیں گے،دبئی میں منعقد حکومتوں کے بارے میں عالمی سربراہ اجلاس 3 روز تک جاری رہے گا جس میں 140 ممالک سے 4,000 سے زائد ممتاز شخصیات شریک ہیں،پاکستان اور یو اے ای کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات شروع ہوچکے ہیں۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان دوپہر بارہ بجے اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئے، وزیراعظم کےایک روزہ دورے میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داود بھی ہمراہ ہیں، وزیر اعظم عمران خان کو یو اے ای کے وزیراعظم شیخ محمدبن راشد المکتوم نے دورہ کی دعوت دی۔

وزیراعظم عمران خان دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کریں گے، دورہ کے دوران یو اے ای قیادت سےملاقاتیں کریں گے، وزیر اعظم عمران خان آج شام ہی وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

ذرائع کا کہناتھاکہ وزیراعظم عمران خان مختلف ممالک کے سربراہان ,پالیسی ساز اور بزنس مین منعقدہ اجلاس میں شرکت کریں گے،خوشحال اور مستحکم پاکستان کےنظریہ کو اجاگر کریں گے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER