بلاول بھٹو نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نظر ثانی اپیل دائر کر دی

بلاول بھٹو نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نظر ثانی اپیل دائر کر دی


اسلام آباد( 24نیوز )پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نظر ثانی اپیل دائر کر دی ۔

بلاول بھٹو کی جانب سے خالد جاوید خان نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے، نظر ثانی اپیل تین نکات پر دائر کی گئی ہےکہ معاملہ سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے دائرہ اختیار میں نہیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  نظر ثانی درخواست میں جے آئی ٹی کی تشکیل کو بھی چیلنج کیا گیا ہے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود بلاول بھٹو کا نام جے آئی ٹی سے نہیں نکالا گیا،  جے آئی ٹی کی تشکیل، حساس اداروں کے ممبران کی شمولیت پر بھی اعتراض اٹھا دیا گیا ۔

بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ کے صوابدیدی اختیارپر بھی سوال اٹھا دیا سپریم کورٹ نے 7 جنوری کو جے آئی ٹی کی رپورٹ سے نام نکالنے کا حکم دیا، نظرثانی اپیل تحریری فیصلے میں نام جے آئی ٹی رپورٹ سے نکالنے کا کوئی ذکر نہیں،اپیل سپریم کورٹ اپنے صوابدیدی اختیار کے پیرامیٹرز طے کرے، نظرثانی اپیل میں کہا گیا ہے کہ طے کیا جائے کہ کس نوعیت میں صوابدیدی اختیار کا استعمال ہوسکتا ہے،  جے آئی ٹی کی تشکیل میں میری کوئی رضا مندی شامل نہیں تھی، جے آئی ٹی میں حساس اداروں کے ممبران کا کیا تعلق، نظرثانی اپیل ریکارڈ کے مطابق یہ مقدمہ نیب کا نہیں بیکنگ کورٹ کا بنتا ہے،درخواستگزار نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ سات جنوری کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer