بھارتی فوج نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی دبانے کیلئے اسرائیل سے مدد مانگ لی

 بھارتی فوج نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی دبانے کیلئے اسرائیل سے مدد مانگ لی


نئی دہلی (24 نیوز) بھارتی فوج نے کشمیریوں کی جدوجہدآزادی دبانے میں ناکامی کے بعداسرائیل سے مدد مانگ لی، اسرائیل فوج ہم سے بہتر ہے ، کئی برسوں سے معاونت لے رہے ، ناردن کمانڈ کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل رنیبر سنگھ کا بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں سب بتا دیا۔

بھارتی فوج کی ناردن کمانڈ کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل رنبیرسنگھ نے مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر کی صورتحال سے نمنٹے کیلئے اسرائیل سے مدد لی جارہی ہےاور یہ سلسلہ کئی برس سے جاری ہے۔ بھارتی نیوز چینل انڈیا ٹوڈے کے نمائندے نے بھارتی جنرل سےپوچھا تھا کہ ایسی رپورٹ ہیں کہ بھارت کشمیر میں مظاہرین کی طرف سے پتھراؤے نمٹنے کیلئے اسرائیل کی مدد لے رہا ہے۔

جنرل رنبیر سنگھ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو ملٹری ٹیکنالوجی میں برتری حاصل ہے، فوجی ٹیکنالوجی ، بارڈرمنیجمنٹ ، مصنوعی ذہانت ، اورسائبر سیکورٹی اور بہت سے دیگر معاملوں پر بھارت آج سے نہیں بلکہ کئی برسوں سے اسرا ئیل کے ساتھ مشاورت کررہا ہے اورمعاونت لے رہا ہے ۔  جنرل رنبیر سنگھ نے اسرائیل سے مدد لینے کے اعتراف کے بعد یہ دعوی بھی کیا کہ بھارت فوج دفاعی لحاظ سے مظبوط فورس ہےاوریہ کہ فوج کشمیریوں کے دل جیتنے کی کوشش کررہی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer