نواز شریف کی سیاست صرف خبروں تک رہ گئی ہے، فواد چودھری

نواز شریف کی سیاست صرف خبروں تک رہ گئی ہے، فواد چودھری


اسلام آباد(24 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کہتے ہیں ابھی فوری طور پر عوام کی تقدیر نہیں بدل سکتے،  پہلے مرحلہ میں حکومت بدلی ہے دوسرے میں نظام بدلیں گے۔ نواز شریف کی سیاست صرف خبروں تک رہ گئی ہے عملی طور پر ختم ہوچکی ہے۔

اسلام آباد میں کتاب عمران خان اور نیا پاکستان کی تقریب رونمائی سےخطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ملکی سیاست میں عمران خان اور ذوالفقار علی بھٹو نے اہم کردارادا کیا، جانتے ہیں مڈل کلاس اس وقت تکلیف میں ہے، صرف حکومت بدلنے سے نظام نہیں بدلتا، سب سےپہلے احتساب کا عمل شروع کیا، اگلےمرحلے میں نظام بدلے گا۔

فواد چوہدری نے سیاسی مخالفین کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 1500 سو ارب روپے کی چوری کرنے والا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنا ہوا ہے، گزشتہ 10 برسوں میں ملک میں صرف کرپشن نے ترقی کی۔ وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ ملک میں کرپشن کے خاتمے، گورننس کی بہتری اور مڈل کلاس کےحقوق کی بات کی، کرپشن کا خاتمہ سب سے زیادہ نوجوانوں میں مقبول ہوا اور تحریک انصاف بڑی قوت بن کر سامنے آئی۔