آل پاکستان حج ایسوسی ایشن کا حکومتی پیکج سے سستا پیکج دینے کی پیشکش

آل پاکستان حج ایسوسی ایشن کا حکومتی پیکج سے سستا پیکج دینے کی پیشکش


اسلام آباد (24 نیوز)مہنگے ترین حج کا معاملہ، حج کوٹہ ہولڈرز پرائیویٹ ٹور اپریٹرز کے مقابلے میں نان کوٹہ ہولڈرز میدان میں اتر آئے۔  کوٹہ ہولڈرز ٹور آپریٹرز اور حکومت کونان کوٹہ ہولڈرز آل پاکستان حج ایسوسی ایشن نے 3 لاکھ 75 ہزار میں حج پیکج دینے کی پیشکش کردی ۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان حج ایسوسی ایشن نے حکومتی پیکج سے سستا پیکج دینے کی پیشکش کردی،  تنظیم کے صدر عادل بٹ کہتے ہیں حج کا مکمل کوٹہ نان کوٹہ ہولڈرز اور کوٹہ ہولڈرز میں تقسیم کردیں، تو سستا ترین حج مہیاء کر سکتے ہیں، آل پاکستان حج ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ان کے افرپر عمل درآمد کرائے تاکہ عازمین حج کو درپیش مسائل اور حج سے متعلق مسائل کا بہتر اور اسان حل نکالا جاسکے۔

آل پاکستان حج ایسوسی ایشن کے مطابق کوٹہ ہولڈرز پرائیویٹ ٹورآپریٹرز حج پر قابض ہو چکے ہیں اور کسی نئی کمپنی کو موقع ہی نہیں دیتے۔