نیب کی بڑی کارروائی،مسلم لیگ ن کے رہنما کامران مائیکل گرفتار

 نیب کی بڑی کارروائی،مسلم لیگ ن کے رہنما کامران مائیکل گرفتار


کراچی (24 نیوز) نیب کی بڑی کارروائی،مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل گرفتار،  کامران مائیکل پر کراچی پورٹ ٹرسٹ کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق نیب کراچی کامران مائیکل کے خلاف 2013 میں کے پی ٹی کے تین قیمتی کمرشل پلاٹس منظور نظر افراد کو الاٹ کیے اور بھاری رشوت وصول کی۔ نیب کے مطابق کامران مائیکل نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ۔ غیر قانونی الاٹمنٹ پر پہلے ہی نیب کراچی نے ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا، سابق وفاقی وزیر کیخلاف رشوت لینے کے شواہد ملنے پر گرفتاری عمل میں لائی گئی.

کامران مائیکل کو ریمانڈ کے لیے آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، پولیس نے کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دئیے،ایم اے او کالج سے سیکرٹریٹ چوک تک تمام راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا،جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اینٹی رائٹ فورس کے دستے بھی تعینات کردی گئی،راستوں کی بندش سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ کامران مائیکل پرانے مسلم لیگی کارکن ہیں، وہ 2002ء میں وہ پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، بعد ازاں ن لیگ کی نامزدگی سے وہ رکن صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزیرِ خزانہ پنجاب رہے،2011ء میں پنجاب کا سالانہ بجٹ بھی انہوں نے ہی پیش کیا، 2012ء میں انہوں نے پنجاب سے مسلم لیگ کے نامزد اقلیتی سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھایا اور بعد ازاں جون 2013ء میں انہوں نے وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ کی ذمہ داری سنبھالی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer