لاہور (24 نیوز) میاں نواز شریف کو علاج میسر نہ آسکا، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کہتے ہیں کہ میاں نواز شریف کو میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے برعکس قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور ماہر ڈاکٹروں کی سفارشات کو بھی نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
دل کا مریض اورقید تنہائی، 3 بار کے وزیراعظم میاں نواز شریف کو دل کا علاج میسر نہ آسکا، حکومت کی طرف سے مجرمانہ غفلت کےساتھ خاموشی بھی سمجھ سے بالاتر ہے، بنیادی حق علاج کی فراہمی میں کیسی انا؟ اس کا جواب کوئی نہیں دے سکا۔
میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے حکومتی اقدامات پر ایک بار پھر تشویش کا اظہارکیا، ٹوئٹرپراپنے پیغام میں ڈاکٹرعدنان کا کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈز کی جانب سے میاں نوازشریف کے عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی تصدیق کے باوجود انہیں علاج فراہم نہیں کیا گیا، میاں نوازشریف کومیڈیکل بورڈ کی سفارشات کے برعکس قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
Ex PM #NawazSharif is in solitary confinement despite repeated recommendations of multiple medical boards for provision of cardiac care.
Professional medical advice was ignored & kept in Services Hospital where specialized cardiac unit doesn’t exist, putting health/life at risk. pic.twitter.com/bN3aqhkYGx
ضرور پڑھیں:حسین نواز اور ڈاکٹر عدنان کی میڈیا ٹاک— Dr. Adnan Khan (@Dr_Khan) February 8, 2019
ڈاکٹر عدنان کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کو سروسز اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں دل کے امراض کے علاج کی سہولت ہی موجود نہیں، میڈیکل بورڈ میں شامل ماہر ڈاکٹروں کی سفارشات کو بھی نظرانداز کیا جا رہا ہے اور میاں نواز شریف کی صحت کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔