اداکارہ پریانکا چوپڑا کےلئے بڑا اعزاز۔۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا کےلئے بڑا اعزاز۔۔


نیویارک (24 نیوز) اداکارہ پریانکا چوپڑا کا مومی مجسمہ مادام تساؤمیوزیم کی زینت بن گیا، مجسمے کی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کردیں۔

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا مومی مجسمہ بھی مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گیا، پریانکا نے مجسمے کو دیکھ کر بہت حیرت اور خوشی کا اظہار کیا ۔ مجسمے کی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرا مومی مجسمہ نیویارک کے مادام تساؤ میوزیم میں رکھ دیا گیا ۔ بہت جلد دوسری جگہوں پر بھی دیکھا جا سکے گا۔ مجسمے کو وہی لباس پہنا یا گیا جو اداکارہ نے 2016 کے ایمی ایوارڈز میں پہنا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer