کون ہوگا نیا آئی جی سندھ ؟وفاقی حکومت آج فیصلہ کرے گی

کون ہوگا نیا آئی جی سندھ ؟وفاقی حکومت آج فیصلہ کرے گی


کراچی (24نیوز)کون ہوگا نیا آئی جی سندھ ؟وفاقی حکومت آج فیصلہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ آئی جی سندھ کو تبدیل کرنے کے مطالبے پرقائم ہے اسی لئے انہوں نے وفاقی حکومت کو گریڈ بائیس کے تین افراد پر مشتمل لسٹ وفاقی حکومت کو بھجوا دی ہے۔
حکومت سندھ نے جن تین افراد کے نام بھیجے ہیں ان میںسردارعبدالمجید،عارف نوازخان،مہر خالق دادلک شامل ہیں،سینئرپولیس افسران کی لسٹ میں شامل مہرخالد دادلک آئی بی میں جوائنٹ ڈائریکٹرجنرل ہیں جبکہ عارف نوازخان اس وقت آئی جی پنجاب کے طور پرتعینات ہیں۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں