بلوچستان میں ن لیگ کی حکومت کی مشکلات میں اضافہ


کوئٹہ(24نیوز) بلوچستان کی صوبائی حکومت کے سر پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ ثنا اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کل ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے وزیراعظم بھی متحرک ہوگئے، آج کوئٹہ پہنچ کر شاہد خاقان عباسی لیگی ارکان اور اتحادیوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نواب ثنا اللہ خان زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہوچکی، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کل ہوگی، نواب ثنا اللہ خان زہری کے ہاتھ سے اقتدار کا رسہ پھسلتا دکھائی دینے لگا ہے۔
بلوچستان حکومت کے ایک اور وزیر شیخ جعفر مندوخیل نے بھی حکومتی جماعت سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا،شیخ جعفر مندوخیل کی علیحدگی کی صورت میں صوبائی حکومت کو ایک اورجھٹکا لگنے والا ہے۔،جعفرمندوخیل کا تعلق مسلم لیگ ق سے ہے، جو ان دنوں عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔۔ذرائع کے مطابق وہ پاکستان پہنچ کر استعفے کا باضابطہ اعلان کریں گے،صورتحال کے پیش نظر نواب ثنا اللہ زہری نے سابق وزیر اعظم سے رابطہ کرکے تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے میں مدد مانگ لی، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ پہنچ کر اسی سلسلے میں لیگی ارکان اور اتحادیوں سے ملاقاتیں کی۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں