مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی غیرملکی پارٹی فنڈنگ کیس میں جواب جمع نہ کرا سکیں،سماعت15 جنوری تک ملتوی

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی غیرملکی پارٹی فنڈنگ کیس میں جواب جمع نہ کرا سکیں،سماعت15 جنوری تک ملتوی


اسلا م آباد(24نیوز)الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی غیرملکی پارٹی فنڈنگ کیس پر جواب جمع نہ کرا سکی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو غیر ملکی فنڈنگ کیس میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت پندرہ جنوری تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے خلاف غیرملکی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کی،تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری اور مسلم لیگ ن کی جانب سے ایڈوکیٹ جہانگیر جدون الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ مصروفیت کے باعث پیش نہ ہو سکے۔
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی جانب سے بیرونی فنڈنگ پر جواب جمع نہیں کرایا گیا، الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کو میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت پندرہ جنوری تک ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے درخواست گزار فرخ حبیب نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے پاس بیرونی فنڈنگ پر جواب ہے ہی نہیں، لگتا ہے الیکشن کمیشن میں بھی قطری خط جمع کرایا جائے گا۔
تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی ممبر کمیشن پنجاب کے غیر حاضر ہونے کے باعث بغیر کسی کارروائی کے 16 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔