راولپنڈی: چور کی شہریوں کے ہاتھوں شامت آگئی، پہلے خود دھلائی پھر پولیس کو دے دیا


راولپنڈی (24نیوز) راولپنڈی میں چور کی شہریوں کے ہاتھوں شامت آگئی، اہل علاقہ نے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا، پہلے خود چور کی دھلائی کی پھر پولیس کے حوالے کر دیا، ہنگامہ آرائی میں چور کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے محلہ قیوم آباد میں چور صدیق نامی پولیس اہلکار کے گھر چوری کرنے گھس گئے، گھر تالہ توڑا، نقدی، زیورات اور قیمتی سامان لے کر چور فرار ہو ہی رہے تھے، کہ ایک چور اہل محلہ کے ہتھے چڑھ گیا، باقی دونوں فرار ہوگئے۔
پکڑے گئے چور کو اہل علاقہ نے رسی سے باندھ دیا، خوب خاطر نواضع بھی کی، بعد میں چور کو تھانہ صادق آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق صدیق نامی پولیس اہلکار ایوان صدر میں تعنیات ہے،پکڑے گئے چور کی شناخت حسیب کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفشیش کر رہے ہیں، جلد ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔