وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر نئے ٹرمینل کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر نئے ٹرمینل کا افتتاح کردیا


سیالکوٹ (24نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر نئے ٹرمینل کا افتتاح کردیا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چارسال ملک میں انتشارپھیلانے کی کوشش کی گئی مگر ہم نے کوئی پرواہ نہ کی اور ملک کولے کر آگے بڑھتے رہے ، ہم نے 10ہزارمیگاواٹ بجلی کے منصوبے مکمل کئے،بجلی کا بحران اگلے 15 سال تک کیلئے حل کردیاہے۔
پوری امید ہے کہ پاکستان میں بجلی کی قیمت کم ہوگی، سیالکوٹ ایئر پورٹ پر نئے ٹرمینل کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی دنیا میں مثال نہیں ملتی،جب ہماری حکومت آئی توملک میں انڈسٹریزبند تھیں اور گیس نہیں تھی،آج ہرصارف کوگیس مل رہی ہے،گیس کی قیمت کم کرنے پربھی کام کررہے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نندی پورپروجیکٹ2006میں شروع ہوا،اس کو مکمل ہم نے کیااوربدنام بھی ہم ہوئے،انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت منصوبے شروع کرکے مکمل بھی کررہی ہے،پہلے کی حکومتیں 5سال سوچتی تھیں اور ان کا اقتدار ختم ہوجاتا تھا،انہوں نے کہا کہ نوازشریف اورن لیگ کی محنت اوروڑن سے ترقیاتی کام مکمل ہورہے ہیں،ترقیاتی منصوبے علاقے کی قسمت بدلیں گے،این ایچ اے علاقے میں 200ارب روپے کے منصوبوں پرکام کررہاہے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں