فروری میں ن لیگ کی حکومت ختم ہوجائے گی: شیخ رشید

فروری میں ن لیگ کی حکومت ختم ہوجائے گی: شیخ رشید


لاہور (24 نیوز) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نہیں بچ سکتی۔ پوری قوم فوج اورعدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اورخاندان کی سیاست کا خاتمہ طے ہو گیا ہے۔ فروری میں ن لیگ کی حکومت ختم ہوجائے گی۔ موجودہ حکومت 23فروری بھی نہیں دیکھ سکے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں 36گھنٹے میں لائحہ عمل طے کرلیں گی۔ وقت آنے پراسمبلیوں سے استعفے بھی دیں گے۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید کی پیشین گوئیاں میڈیا میں بہت مشہور ہیں۔ فروری میں حکومت کے خاتمہ کے حوالے سے ان کی نئی پیشین گوئی کہاں تک سچ ثابت ہوتی ہے یہ آنے والا وقت بتائے گا۔