خیر پور: وڈیرے نے ڈاکٹر کے بھائی کا کان کاٹ دیا

خیر پور: وڈیرے نے ڈاکٹر کے بھائی کا کان کاٹ دیا


خیر پور (24 نیوز) وڈیرہ راج آج بھی قائم، وڈیرے نے ڈاکٹر کے بھائی کا کان کاٹ دیا۔ حملہ میں زخمی ڈاکٹر کے بھائی اور والدہ پر وڈیرے نے تھانہ میں بھی تشدد کیا، کٹھ پتلی پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور ضلع کے شھر کنب میں وڈیرہ راج قائم ہو گیا۔ کنب میں پرائیویٹ کلینک پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر ذوالفقار منگی کو مقامی وڈیرے کی جانب گھر آ کر طبیعت دیکھنے کے نادری حکم کی تعمیل نہ کرنے پر با اثر وڈیرے اور اس کے کارندوں کی جانب سے ڈاکٹر کے گھر پر حملہ کر کے ڈاکٹر کے بھائی کا کان کاٹ دیا گیا۔

ڈاکٹر کی والدہ اپنے زخمی بیٹے کے ہمراہ کنب تھانے پہنچی تو با اثر وڈیرے نے تھانے میں خاتون اور اس کے بیٹے پر دوبارہ حملہ کر کے زخمی کر دیا۔

 پولیس اھلکار دیکھتے ہی رہ گئے۔ وڈیرے کو نہ روکا نہ گرفتار کیا اور نہ ھی مقدمہ درج کرسکے۔

خاتون اور اس کی بیٹے نے اعلیٰ حکام سے درخواست کی ہے کہ ان کو انصاف دلایا جائے۔