کراچی: سٹریٹ کرائم بے قابو، گلیاں دروازے بھی غیر محفوظ

کراچی: سٹریٹ کرائم بے قابو، گلیاں دروازے بھی غیر محفوظ


کراچی (24 نیوز) شہرِ قائد میں لوٹ مار کی انتہا ہو گئی۔ لٹیرے نے گھر کے باہر کھڑے شخص کو بھی معاف نہ کیا۔ نقدی لے کر فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق روشنیوں کے شہر میں ڈاکوؤں کا راج قائم ہو چکا ہے۔ جگہ جگہ چوری چکاری کی وارداتیں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ لیکن 24 نیوز نے ایک ایسی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اپنے گھر باہر کسی وداع کرنے والے شخص کو آن کی آن میں ڈاکوں نے لوٹ لیا۔

مہمان تھے یا اہلِ خانہ، گھر کے ایک بزرگ ان کو وداع کر کے ابھی ان کے گلی سے مڑنے کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں کہ ایک موٹر سائیکل سوار آتا ہے اور گن پوانئٹ پر پرس سے نقدی نکلوا کر نو دو گیارہ ہو جاتا ہے۔

ویڈیو دیکھیں: