کراچی: بینک کے 26لاکرز کا صفایا کرنے والا ڈکیت سکیورٹی گارڈ نکلا


  کراچی (24نیوز) رضویہ سوسائیٹی میں سکیورٹی گارڈ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 26 لاکرز کا صفایا کر دیا۔ ملزم کا نام  صدام ہے۔ گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق لغل سیکیورٹی کمپنی نے صدام کی تعیناتی کے لیے اتھارٹی لیٹر جاری کیا تھا اور دو ماہ قبل اورنگی بیرآباد تھانے سے کریکٹر سرٹیفکیٹ بھی بنوایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بینک کا گارڈ رات گئے ساتھیوں کے ساتھ آیا اور ڈیوٹی پر مامور گارڈ کو یرغمال بنا کر لاکرز کا صفایا کر کے فرار ہو گئے۔

واضع رہے کہ بینک کے ایک گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔