ضمنی الیکشن PP20: پولنگ آج،ن لیگ ، پی ٹی آئی ایک بار پھر آمنے سامنے

ضمنی الیکشن PP20: پولنگ آج،ن لیگ ، پی ٹی آئی ایک بار پھر آمنے سامنے


 چکوال(24نیوز)ن لیگ کے چودھری سلطان حیدر اورپی ٹی آئی کےطارق محمود افضل میں کانٹے کا مقابلہ۔ پی پی 20 ن لیگ کے چودھری لیاقت کے انتقال کےباعث خالی ہوئی تھی۔

 حلقے میں2لاکھ79ہزار 530رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 20 چکوال میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ آج ہوگی۔ حلقے میں ن لیگ، تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی، تحریک لبیک کےامیدوار مد مقابل ہیں،تاہم اصل مقابلہ ن لیگ کے چودھری سلطان حیدر اور پی ٹی آئی کے طارق محمود افضل کے مابین ہوگا۔

 پی پی 20ن لیگ کےایم پی اے چودھری لیاقت علی کےانتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 530 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار سے زائد اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد ہے