"بدعنوانی نےپاکستانی معیشت کوبہت نقصان پہنچایا"



اسلام آباد(24نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کہناہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ خسار ہ کا ہے، بدعنوانی نےپاکستانی معیشت کوبہت نقصان پہنچایا ۔

وزیر اعظم عمران خان کا ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے کہناتھا کہ چار ماہ کے دوران پاکستان معاشی طور پرمستحکم ہوا ہے، افغانستان کا حل فوجی نہیں ہے افغانستان میں امن کا قیام مذاکرات سے ممکن ہے، ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کو مذاکرات پر آماد گی کے لیے خطے کے ممالک کو کردار ادا کرنا ہوگا, پاکستان نے امریکا کا ساتھ دینے پر بھاری نقصان اٹھایا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چین ہماری معیشت کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے،دوسری جانب بھارت کشمیر میں ظلم بربریت کا مظاہرہ کر رہاہے،بھارت نے متعدد بار پاکستان کی مذاکرات کی تجویز ٹھکرائی, بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنز سے اندھا کر رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم سے معاملات کبھی حل نہیں ہوں گے بھارت کو آج نہیں تو کل سوچنا ہی پڑے گا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER