کوما میں مبتلا خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

کوما میں مبتلا خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش


واشنگٹن(24نیوز) امریکی ریاست  کے ہسپتال میں ایک دہائی سے کوما میں مبتلا خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فینکس کے خصوصی افراد کے ہسپتال میں ایک دہائی سے کوما میں مبتلا خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش نے سب کو تعجب میں ڈال دیا، کوما میں مبتلا خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش کے بعد مقامی پولیس نے فوری طور پر خاتون کے ساتھ ریپ اور جنسی چھیڑ خانی کی تفتیش شروع کردی ہے، جب کہ ہسپتال کے حوالے سے کئی سنگین معاملات سامنے آئے ہیں۔

امریکا فینکس شہر کے جنوب میں واقع ہیسنڈا ہیلتھ کیئر میں گزشتہ 10 سال سے کوما میں مبتلا خاتون نے گزشتہ ماہ 29 دسمبر کو صحت مند بچے کو جنم دیا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش سے قبل ہسپتال کا عملہ خاتون کے حاملہ ہونے سے بے خبر تھا، جب کہ بچے کی پیدائش کے بعد نہ صرف ہسپتال عملہ بلکہ عام افراد بھی حیران رہ گئے۔

امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ایک دہائی سے کوما میں رہنے والی خاتون کے ہاں بچہ کس طرح پیدا ہوا؟ تاہم پولیس نے خاتون کے ریپ اور جنسی طور پر چھیڑ چھاڑ جیسے معاملات کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔