اونچی ذات کےغریب ہندوؤں کیلئے سرکاری نوکریوں میں کوٹہ مقرر

اونچی ذات کےغریب ہندوؤں کیلئے سرکاری نوکریوں میں کوٹہ مقرر


نئی دہلی(24نیوز) بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے ملک میں انتخابات سےقبل بھارت کی اونچی ذات کے غریب افراد کے لیے سرکاری نوکریوں میں کوٹہ مختص کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں انتخابات سے محض چند ماہ قبل ہی بھارت کی اونچی ذات کے غریب افراد کے لیے سرکاری نوکریوں میں کوٹہ مختص کرنے کا اعلان کیاہے،  بھارت میں نچلی ذات کے افراد کے لیے مفلسی اور غربت سے نمٹنے کے لیے نوکریوں میں کوٹہ مختص ہے، اس کے علاوہ سول سروس اور کالجوں میں بھی کوٹہ مختص ہے، لیکن دیگر برادریاں اس کو غیر منصفانہ قرار دیتی ہیں اور انہیں اس حوالے سے تحفظات ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ مودی کے منصوبے سے سالانہ 11 ہزار ڈالر سے کم آمدنی والے افراد کو مدد ملے گی،کوٹے میں تبدیلی کے لیے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہوگی جہاں نوکریوں اور کالجوں کا 50 فیصد کوٹہ مختص ہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER