پی ٹی آئی رہنماپرحملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

پی ٹی آئی رہنماپرحملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی


 ڈیرہ غازی خان(24نیوز) پی ٹی آئی کے سٹی نائب صدر راشد بخاری  چارروز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے، حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سرگرم رہنما اور انشورنس کمپنی کے ریجنل مینیجر راشد بخاری دم توڑ گئے، ان پر قاتلانہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 24 نیوزکو موصول ہو گئی،  2 جنوری کو راشد بخاری کو نامعلوم ملزم نے فائرنگ کا نشانا بنایا تھا،  فائرنگ سے راشد بخاری  شدیدزخمی  ہو گئے،

ان کوفوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں چار دن تک زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 6 جنوری کی رات ساڑھے گیارہ بجے وہ دم توڑ گئے،مقتول کے پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹیاں اور والدین شامل ہیں،سی سی ٹی وی فوٹیج میں راشد بخاری پر حملہ کرنے والے کو واضح دیکھا جا سکتا ہے۔

علاو ہ ازیں پولیس نے راشد بخاری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے شہریوں سے مدد مانگ لی ، ترجمان پولیس ڈیرہ غازی خان کا کہنا تھا کہ  شہری سی سی ٹی وی ویڈیو سے حملہ آور کی شناخت کریں، راشد بخاری پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کرنے والوں کا نام صیغہ راز رکھا جائے گا، راشد بخاری کے قاتلوں کی اطلاع ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر 03217744200، ڈی ایس پی سٹی 03338578578،  ایس ایچ او سٹی 03346734305، انچارج سی آئی اے سٹاف 03346609880 کے نمبرز پر دیں۔