بلوچستان حکومت کا ضمنی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت کا ضمنی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ


کوئٹہ(24نیوز) بلوچستان حکومت کا ضمنی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ ، کچھ پرانی سکیمیں ختم، نئی شامل کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت   نےضمنی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس بارے حکومت کے اتحادی جماعتوں سے صلاح مشورے کررہی ہے ، ضمنی بجٹ صرف ترقیاتی سیکٹر میں پیش کیا جائے گا،  پی ایس ڈی پی سے کچھ سکیمیں نکال کر نئی سکیمیں شامل کی جائیں گئیں، ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اتحادی جماعتوں سے صلاح و مشورے شروع کردیئے ہیں۔

ضمنی بجٹ پر وزیراعلیٰ اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیں گے،  جلد ہی ضمنی بجٹ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا،  کابینہ میں منظوری کے بعد اسے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، ضمنی بجٹ صرف ترقیاتی منصوبوں کی حد تک ہوگا اور اس میں شامل ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا جائے گا،  جائزہ کے بعد نئے ترقیاتی منصوبے شامل کئے جائیں گے جبکہ کچھ پرانے ترقیاتی منصوبوں کو ڈراپ کردیا جائےگا۔

ذرائع کا  مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت ضمنی بجٹ پیش کرتی ہے تو بی اے پی سمیت اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کی خواہشات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا ، بلوچستان میں یہ پہلی بار ہوگا کہ ایک ہی سال میں دو ضمنی بجٹ پیش اور منظور کرائے جائیں گے۔