عامر خان کی بیٹی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

عامر خان کی بیٹی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل


ممبئی( 24نیوز )بالی ووڈ اداکار عامر خان کی اپنی بیٹی اراکے ساتھ تصاویر میں ایسی کیا بات ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بالی ووڈ سپر سٹار اور ان کی بیٹی ارا خان نے ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ،اس تقریب کے دوران باپ ،بیٹی کے ملنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ایونٹ میں موجود ارا خان اپنے باپ سے جذبات میں لپٹ جاتی ہیں جسے کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا،جب یہ تصاویر سوشل میڈیا سائٹس پر آئیں تو شیئر ہونے لگیں، سوشل میڈیا صارفین نے ان کو ہزاروں بار شیئر کیا،متعدد نے لائک کیا تو کئی افراد نے اس پر تنقید بھی کی۔

View this post on Instagram

#aamirkhan today ar @miacucinaindia brunch ???? @viralbhayani

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on

یاد رہے عامر خان نے2018کی آخری پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنا زیادہ وقت اپنے بچوں کے ساتھ گزارنا پسند کرتا ہوں۔

خیال رہے اس سے قبل بھی عامر خان کی اپنی بیٹی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں،کچھ عرصہ پہلے بھی گھر کے صحن میں اپنی بیٹی ارا کے ساتھ کھیلتے ہوئے تصاویر وائرل ہوگئی تھیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer