وزیراعظم عمران خان کی بھارتی کرکٹ ٹیم کو شاباش!

وزیراعظم عمران خان کی بھارتی کرکٹ ٹیم کو شاباش!


اسلام آباد(24نیوز) آسٹریلیا کو اس کی اپنی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے پر وزیراعظم عمران خان نے انڈین کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا کہ انڈیا برصغیر کی پہلی ٹیم ہے جس نے آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دی۔

سیریز جیتنے کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ 'مجھے اس ٹیم کا حصہ ہونے پر اس سے زیادہ فخر کبھی محسوس نہیں ہوا'، 'یہ میری اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے'۔

بھارت نے چار  ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی جبکہایک ٹیسٹ میں بارش کے باعث ڈرا ہوگیاتھا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER