کراچی: تھانوں کی چیکنگ، 4 پولیس افسر معطل

کراچی: تھانوں کی چیکنگ، 4 پولیس افسر معطل


کراچی (24نیوز) کراچی کے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ نے مختلف تھانوں میں چھاپے مارے۔ خراب کارکردگی پر ایک ڈی ایس پی اور تین ایس ایچ اوز کو معطل کردیا جبکہ باوردی ڈیوٹی کرنے پر 35 پولیس اہلکاروں کو انعامات بھی دیئے۔ 

شہر قائد کے پولیس چیف، ڈاکٹرامیر شیخ نے شہر کے چار مختلف تھانوں کئے چار مختلف تھانوں ڈاکس، کلری، کھارادر اور میٹھادر کے اچانک دورے کئے۔ مچھر کالونی میں منشیات فروشی روکنے میں ناکامی پر ایس ایچ او ڈاکس کو فوری طور پر معطل کردیا ۔ڈاکس تھانے میں صفائی نہ ہونے پر ڈی ایس پی جیکسن، ہیڈمحرر اور ڈیوٹی افسر سے وضاحت بھی طلب کی ۔کھارادر اور میٹھادر تھانوں میں گندگی کے ڈھیر دیکھ کر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ 

ڈاکٹر امیر شیخ نے چاک و چوبند اور با وردی درست ڈیوٹی کرنے والے 35 پولیس اہلکاروں کو انعامات سے نوازا ۔  کھارادر اور میٹھادر تھانے میں صفائی ستھرائی میں مصروف ضعیف خاتون کو دو ہزار روپے انعام بھی دیا ۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔