خواجہ سرا کی سنی گئی ، وزیراعظم کمپلینٹ سیل ان ایکشن

خواجہ سرا کی سنی گئی ، وزیراعظم کمپلینٹ سیل ان ایکشن


پشاور ( 24 نیوز ) وزیراعظم کمپلینٹ سیل میں شکایت پر ایس پی صدر ڈویژن کا ایکشن، خواجہ سرا دانش عرف بیبو کو قتل اوراغواکی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار، ملزم راس خان نے دانش عرف بیبو کوڈرانے کیلئے فائرنگ  کی تھی۔

پشاور میں خواجہ سرادانش عرف بیبوکوقتل اور اغوا کی دھمکیاں دینے اورفنکشن میں فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، ملزم راس خان کے خلاف وزیراعظم کمپلینٹ سیل میں شکایت پر ایکشن ہوا،  دانش نے ایکشن لینے پرشکریہ اداکیا۔ نمائندہ 24 نیوز کے مطابق  ایک  خواجہ سرا کے ناچنے کی ویڈیو  وائرل ہوئی تھی جس میں ملزم  راس خان نے ہوائی فائرنگ کی اور خواجہ سرا کو دھمکیاں بھی دیں، جس پر خواجہ سرا نے پولیس کے بجائے وزیر اعظم شکایات سیل میں درخواست درج کرادی، پولیس کو فوری ملزم کی گرفتاری کا حکم ملا جس کے نتیجے میں پولیس نے ملزم راس خان کو  گرفتار کر کے کلاشنکوف و دیگر اسلحہ برآمد  کرلیا اور مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔