صرف 5 سنہری اُصول اپنائیں اور صحت مند زندگی گزاریں

 صرف 5 سنہری اُصول اپنائیں اور صحت مند زندگی گزاریں
صحت بہتر بنانے کے 5 سنہری اصول


(ویب ڈیسک)  جان ہے تو جہاں ہے،  انسان کے پاس دنیا کی سب سے بڑی نعمت اچھی صحت ہے۔ اگر انسان  بیمار ہوجائے یا کوئی چوٹ لگ جائے تو  زندگی سے بیزار ہونے لگتی ہےاور  زندگی رُک سی جاتی ہے۔ بڑی بیماریاں تو اکثر اللہ کی طرف سے آزمائش کے طور پر آجاتی ہیں لیکن انسان کو اللہ نے اشرف المخلوقات بنا کر بھیجا ہے ۔ انسان کو سوچ بوجھ عطافرمائی ہے۔ اب انسان کا کام ہے کہ وہ اپنی صحت کو اچھا رکھنے کیلئے اپنی پوری کوشش کرے۔

  آج ہم آپ کو صحت کو بہتر بنانے کے چند سنہری اصول بتائیں گے جن پر عمل کرکے آپ اپنی صحت کو بہتر رکھ سکتے ہیں۔

ہاتھ اچھے طریقے سے دھوئیں

صحت کو اچھا رکھنے کے لیے سب سے سنہری اصول یہ ہے کہ ہاتھوں کو اچھے طریقے سے صابن سے دھوئیں تاکہ آپ جراثیموں سے بچ سکیں۔ جراثیم کی موجودگی میں اگر آپ ہاتھ ناک ، منہ کو لگاتے ہیں تو ان سے آپ کو نزلہ ، زکام وغیرہ ہوسکتا ہے۔ کوشش کریں کہ دن میں ہر تھوڑی دیر بعد ہاتھ دھوئیں ، اس سے آپ نمونیا اور دست جیسی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔

صاف پانی کا استعمال

صاف پانی کے استعمال سے آپ بڑی بڑی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ کوشش کریں کہ جہاں سے آپ کا پانی آرہا ہے اس کا پائپ وغیرہ صاف ہو، اس میں زنگ نہ لگا ہو یا ریت وغیرہ نہ ہو ،نہیں تو آپ کے پیٹ میں جراثیم جاسکتے ہیں جس سے آپ کو مہلک بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔

اچھی خوراک کا استعمال

اچھی اور فریش خوراک کھائیں۔ زیادہ نمک، چکنائی، اور چینی کا زائد استعمال نہ کریں۔ نمک اور چینی کا حد سے زیادہ استعمال جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔  پھل  اور سبزیاں کھائیں۔پروٹین حاصل کرنے کیلئے چربی کے بغیر والا گوشت کھائیں۔ ہفتے میں ایک بار مچھلی کھائیں۔

ورزش کریں

ورزش کرنے کے کافی فوائد ہیں۔ ورزش باقاعدگی کے ساتھ کریں۔ ورزش کرنے سے انسان کو ذہنی سکون ملتا ہے، وزن کم ہوتا ہے، جسم چاک و چوبند رہتا ہے، خوبصورتی آتی ہے، ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں، مہلک بیماریوں سے نجات ملتی ہے، نیند بہتر  اور آرام دے ہوتی ہے۔

نیند پوری کریں

بڑوں کی نسبت بچے زیادہ سوتے ہیں۔ سائنس کے مطابق نوزائیدہ بچوں کو  16 سے 18 گھنٹے، ایک  سے 3 سال کے بچوں کو 14 گھنٹے سونا چاہئے۔ سکول جانے والوں بچوں کو 10 گھنٹے اور بالغ کو 7 سے 8 گھنٹے سونا چاہیئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اچھی صحت کیلئے نیند پوری کرنا بہت ضروری ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔