یوکرائن کامسافر طیارہ گرکرتباہ, تمام افراد ہلاک



تہران( 24نیوز ) ایران میں یوکرائن کا مسافر طیارہ گرکرتباہ ہوگیا،حادثے میں طیارے پرسوار تمام 180افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یوکرائن کا بوئنگ737 طیارہ تہران سے یوکرائن کے دارالحکومت کیو جارہا تھا،تہران کے امام خمینی ایئرپورٹ سے اڑتے ہی طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی اور اس کے انجن میں آگ لگ گئی۔

خبررساں اداروں کے مطابق پائلٹ نے طیارہ واپس موڑنے کی کوشش کی لیکن جلتا طیارہ ایئرپورٹ کے قریبی علاقے میں ہی گر کر تباہ ہوگیا، عملے کے ارکان سمیت طیارے میں180مسافرسوارتھے جو ہلاک ہوگئے،واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔