مریم نواز کی طویل عرصہ بعد ٹویٹر پر انٹری

مریم نواز کی طویل عرصہ بعد ٹویٹر پر انٹری


لاہور(24نیوز)مریم نوازکی ٹوئٹراکاؤنٹ پرایک لمبے عرصےبعدانٹری ہوئی،مریم نوازنےمیاں نوازشریف کی پریشانی والی تصویرشیئرکی،اورتصویرکوپروفائل پکچر بھی بنالیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نےایک لمبے عرصے کے بعد ٹویٹر اکاؤنٹ پر متحرک ہوگئیں،اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر اپنے والد میاں نواز شریف کی تصویر لگا دی، پانچ ماہ کے طویل عرصے کے بعد مریم نواز نے ٹوئٹر اکاونٹ استعمال کیا۔

 مریم نواز اپنے والد کی بیماری کے وقت سے ٹویٹر پر فعال نہیں تھیں، جس پر لوگوں اورسوشل میڈیا پر کافی چہ مگوئیاں ہورہیں تھیں،جس کا جواب مریم نواز نے گزشتہ روز  دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنی پروفائل تصویر کی جگہ اپنے والد میاں نوازشریف کی تصویر لگائی ہے تاہم ٹوئٹ میں کچھ تحریر نہیں کیا۔