وزیراعظم عمران خان نے قوم کو خوشخبری سنادی



اسلام آباد(اویس کیانی)ملکی معاشی ترقی کیلئے وزیراعظم عمران خان کا اہم اقدام،پاکستان کی پہلی کارپوریٹ ری سٹرکچرنگ کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےمعاشی ترقی کے لئے ایک اور اہم قدم اٰٹھا لیا،پاکستان کی پہلی کارپوریٹ ری سٹرکچرنگ کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، کمپنی دس بینکوں کے باہمی اشتراک سے قائم کی جائے گی،اقدام کا مقصد بیمار یونٹس کی بحالی سے بیروزگار افراد کوروزگار کے مواقع پیدا کرنا ہیں،وزیراعظم کے اقدام سے معاشی شرح نمو میں اضافہ ہو گا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ کمپنی بیمار یونٹوں کی بحالی اور تنظیم نو کیلئے مکمل لائحہ عمل ترتیب دے گی، کمپنی کا ابتدائی پیڈ اپ 500 ملین روپے ہو گا،بند صنعتی یونٹس اور تباہ حال کمپنیوں کی بحالی ترجیح ہو گی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان اقر سکیورٹی ایکسچینج کمیشن تعاون فراہم کریں گے،حکومت اداروں کے تعاون سے بینکنگ نظام کو بہتر اور مزید موثر بنائے گی۔