ایک سال میں میٹروبس کا کرایہ دگنا ہوگیا

ایک سال میں میٹروبس کا کرایہ دگنا ہوگیا


لاہور(قذافی بٹ)میٹرو کاکرایہ20 سے30اوراب40 روپے کردیاگیا،پنجاب کابینہ نےمیٹروبس کاکرایہ بڑھانے کی منظوری دےدی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے کرائے بڑھانے کے لئے انوکھی منطق پیش کردی،وزارت خزانہ نےوزیراعلیٰ پنجاب کوبریفنگ دی کہ میٹروبس کےروٹ پردیگرٹرانسپورٹ کاکرایہ زیادہ ہے،چنگ چی رکشہ40 ،ویگن 50روپے کرایہ وصول کرتی ہے، کرایہ بڑھانےسےسالانہ 2بلین سےبھی کم رقم کی بچت ہوگی۔

میٹرو بس پرسفر کرنےوالےغریب عوام پر2بلین کا بوجھ پڑےگا،وزیراعلیٰ نے50روپےکرائےکی تجویز مستردکردی،وزیراعلیٰ نے کرایہ10روپےکم کرکے40روپےکرنےکافیصلہ سنادیا،کابینہ نےبھی کرائےبڑھانےکی منظوری دے دی۔