آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےامریکی وزیر دفاع کاٹیلیفون پررابطہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےامریکی وزیر دفاع کاٹیلیفون پررابطہ


اسلام آباد(صغیرچودھری)امریکی وزیر دفاع نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پررابطہ کیا ہے،ٹیلی فون رابطے میں امریکا ایران کشیدگی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا ایران کشیدگی میں شدت آچکی ہے، امریکی وزیردفاع مارک ایسپر نے معاملے کو حل کرنے کے لئے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمرجاوید باجوہ سے ٹیلی فون پررابطہ کیا ہے،امریکی  وزیردفاع نے ایران امریکا کی حالیہ صورتحال سے آرمی چیف کو آگاہ کیا اور کہا کہ  امریکا تنازعہ نہیں چاہتا،جہاں ضرورت پڑی بھرپور جواب دیں گے۔

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر  نےافغان صدر سے بھی آج بات کی، اپنے بیان میں امریکی وزیر دفاع کا کہناتھا کہ جنرل باجوہ اور افغان صدر نے اچھے مشورے دئیے۔