سابق کرکٹر وسیم اکرم کی قیمتی چیز گم ہوگئی

سابق کرکٹر وسیم اکرم کی قیمتی چیز گم ہوگئی


کراچی( 24نیوز ) وسیم اکرم کے بزرگوں کی نشانی کھو گئی ،کراچی سے دبئی جاتے ہوئے پرواز نمبر ای کے 605 میں سابق کرکٹر کی گھڑی گم ہو گئی۔

تفصیلات کے طابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو خاندانی ورثہ میں ملنے والی قیمتی گھڑی گم ہوگئی، گھڑی کے گم ہونے پر وسیم اکرم نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میری گھڑی کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس ایئرلائن کی پروزای کے 605 میں گم ہوگئی ہے،ان کا کہناتھا کہ اگر کسی کو ملے تو جلد ازجلد مجھ سے رابطہ کرے، میں دبئی کے تمام کسٹمر سروس  پوائنٹس سے رابطہ کر چکا ہوں  لیکن انہیں تسلی بخش جواب نہیں دیاگیا،یہ گھڑی میرا خاندانی ورثہ تھی۔

ٹویٹ کے جواب میں ماراتی فضائی کمپنی ایمریٹس نے وسیم اکرم کو پیغام بھیجا کہ وسیم برائے مہربانی  گھڑی سے متعلق تفصیلات ، ای میل ایڈریس اور فلائٹ کی تفصیلات ہمیں میسج کیجئے، ہم اپنی لاسٹ اینڈ فائونڈ ٹیم کی مدد سے اسے ڈھونڈیں گے، شکریہ۔‎