حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں دھوم مچا دی

حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں دھوم مچا دی


کینبرا( 24نیوز ) کرکٹرحارث رؤف نے آسٹریلیا میں دھاک بٹھادی، حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں ہیٹرک کا کارنامہ بھی انجام دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  بگ بیش لیگ 2019 پاکستانی باؤلر کی آسٹریلیا میں دھوم مچادی،پیسر حارث رؤف کا ایک اور کارنامہ حارث رؤف نے سڈنی تھنڈرز کے خلاف ہیٹرک کر ڈالی، حارث رؤف نے اپنے آخری اوور میں لگاتار تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

حارث رؤف نے سڈنی تھنڈرز کے کپتان فرگیوسن ،گیلکس اور سیمس کی وکٹیں حاصل کی، حارث رؤف کو یہ اعزاز حاصل ہوچکا ہے کہ وہ میلبرن سٹارز کےہیٹرک کرنے والےپہلے باؤلرہیں۔