425ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت خطرے میں پڑگئی

425ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت خطرے میں پڑگئی


اسلام آباد(24نیوز) گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں پنجاب کے 140،سندھ کے 46، سینیٹ کے 21، قومی اسمبلی کے 125ارکان شامل ہیں، عثمان بزدار ، پرویز خٹک، فیصل واوڈا ،طارق بشیر چیمہ ، خرم دستگیر ،حاصل بزنجو ، میاں محمود الرشید کے نام بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے گوشواروں کا معاملہ پر کئی ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل ہونے کا امکان ہے، الیکشن کمیشن کو تاحال 425 ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی نے گوشوارےجمع نہیں کرائے، سینیٹ کے 21 ، قومی اسمبلی کے 125 ارکان نےتاحال گوشوارے جمع نہ کرائے۔

  پنجاب اسمبلی کے 140 ،سندھ اسمبلی کے 46 ،کے پی کے اسمبلی کے 68، بلوچستان اسمبلی کے 25 ارکان کے گوشوارے جمع نہ ہوسکے، 1195 ارکان میں سے 770 نے اپنے گوشوارے جمع کرائے، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار،پرویز خٹک،فیصل واڈا،طارق بشیر چیمہ،خرم دستگیر نےتاحال گوشوارے جمع نہ کرائے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ مصدق ملک،میر حاصل بزنجو،میاں محمود الرشید،سردار یار محمد رند،ثناء اللہ زہری کے گوشوارے بھی جمع نہ ہوسکے، گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت 16جنوری سے معطل کردی جائے گی۔